خیبر پختونخوا حکومت نے دو سپریٹنڈنٹ اور پانچ ڈپٹی سپریڈنٹس جیل کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 16 ستمبر 2020 14:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا حکومت نے دو سپریٹنڈنٹ اور پانچ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

محکمہ جیل خانہ جات کے اعلامیہ کے مطابق سپرنٹنڈنٹس ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ فضل حمید خان کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد ریاض کو مردان سے تبدیل کر کے سپرنٹنڈنٹس ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ، سمیع الله خان کو سنٹرل جیل بنوں، تقرری کے منتظر طاہر شہباز خان وزیر کو سپرنٹنڈنٹ جیل کوہاٹ، محمد جنید کو ڈسٹرکٹ جیل سوات، سیار احمد کو سنٹرل جیل بنوں جبکہ عبدالباری کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :