حجامہ ایک علیحدہ طریقہ علاج ہے اس کا کسی دوسری طب سے کوئی تعلق نہیں‘حکیم صوفی انوار حسین حاوی

جمعرات 17 ستمبر 2020 15:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) حجامہ ایک علیحدہ طریقہ علاج ہے اس کا کسی دوسری طب سے کوئی تعلق نہیں، عالمی ادارہ صحت نے الماتا ڈیکلریشن کے تحت اس طریقہ علاج کو آلٹر نیٹو میڈیسن میں شامل کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار نیشنل کونسل فار حجامہ کے چیئرمین ڈاکٹر شہزاد مرزا ،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر حکیم محمد شفیق خان، حکیم صوفی انوار حسین حاوی، ڈاکٹر طاہر محمود اور حکیم محمد افضل خاں نے امراض کے علاج میں حجامہ کی اہمیت اور ضرورت کے موضوع و پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ علاج کے تحت بلڈ پریشر، شوگر، ٹینشن ، جوڑوں اور پٹھوں کا درد ، کمر درد ، ہ-ڈیوں کا درد ، گھٹنوں کا درد ، سر درد، دردِ شقیقہ، امراض معدہ ، بواسیر ، بے اولادی ، جادو کے اثرات ، ہاتھ پائوں کا سن ہونا ، گردن اور کمر کے مہرے، فالج، لقوہ، کولیسٹرول کی زیادتی ، بالوں کا گرنا ، گنجا پن، الرجی، ہیپاٹائیٹس اور کینسر جیسے موذی اور خطرناک بیماریوں کا علاج بہت کامیابی سے کیا جا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ نیشنل کونسل پر حجامہ کے قیام کا مقصد حجامہ طریقہ علاج کی ترویج و ترقی اور فروغ کے لیے ملک بھر میں حجامہ سینٹر قائم کرنا اور حجامہ کی تعلیم و تربیت کو قانونی دائرہ کار میں لانا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک بھر کے حجامہ تھراپسٹ کو نیشنل کونسل حجامہ میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ حکماء ، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز نیشنل کونسل فار حجامہ کے ممبر بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :