وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا سجادہ نشین سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 18 ستمبر 2020 15:03

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا سجادہ نشین سیال شریف خواجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے سجادہ نشین آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑے عالم دین سے محروم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

دین اسلام کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے ، اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :