وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ کے مقابلے میں، بریگیڈیئر(ر)سردار آفتاب احمد خاں نے این اے 118 ننکانہ صاحب سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

جمعہ 18 ستمبر 2020 22:45

ننکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ کے مقابلے میں ایک اور بریگیڈیئر(ر)سردار آفتاب احمد خاں نے آئندہ قومی انتخابات میں این اے 118 ننکانہ صاحب سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچیکی سے تعلق رکھنے والے ریٹائر بریگیڈئیر سردار آفتاب احمد خاں نے آئندہ قومی الیکشن میں این اے 118 سے پاکستان کی اہم سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہیبریگیڈیئر(ر)سردار آفتاب احمد خاں پنجاب رینجرز ، آئی ایس آئی اور افواج پاکستان میں اہم ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں وہ آئی ایس آئی کے ایک بہادر فوجی افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں انکے مرحوم والد افواج پاکستان سے میجر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے جبکہ ان کے دادا قیام پاکستان سے قبل فوج میں کرنل کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔