پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 18:44

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں انسداد پولیو مہم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراے سی سٹی محسن اقبال، اے سی شرقپور ماہیں فاطمہ، اے سی صفدرآباد لا ریب اسلم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع زراعت محمد شفیق،ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل شہزاد، ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر آصف سی او کارپوریشن محمد منشائ ، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے محمد مختار کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکائ کو بتایا گیا کہ ضلع شیخوپورہ میں پولیو مہم 21 تا 25 ستمبر 2020 تک چلائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر پانچ سال سے کم عمر 6 لاکھ 62 ہزار 547 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں یو سی ایم او 122، ایریا انچارج 289، گھر گھر موبائل ٹیمیں 1335، فکسڈ ٹیمیں 114، ٹوٹل 1503 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی اپنی تحصیلوں میں پولیو مہم کی ٹیموں کی نگرانی کریں تاکہ کوئی بچہ پولیوکے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔کامیابی کے لیے تمام محکمہ جات مؤثر طریقے سے اقدامات کریں تاکہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :