لاہور، میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور بورڈ کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے موقع پر نتائج کے حوالے سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی ‘گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ تمام نتائج کو بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن کردیا گیا ہے۔ نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو پوزیشن دینے کی بجائے گریڈ دیا گیا ہے۔ جو اے، بی اور سی کیٹاگری کے گریڈ پر مشتمل ہے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی سینکڑوں بلکہ لاکھوں طلباء نے اپنے نتائج آن لائن چیک کئے واضح رہے کہ میٹرک کے امتحانات میں لاہور بورڈ سے اڑھائی لاکھ طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :