کوہاٹ اور قبائلی ضلع کرم کے تین سرکاری ہائی سکولوں میں کم از کم 6 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 21:54

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) کوہاٹ ڈویژن کے دو اضلاع کوہاٹ اور قبائلی ضلع کرم کے تین سرکاری ہائی سکولوں میں کم از کم 6 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے خرماتو میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں تین جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول میں دو اساتذہ کورونا وائرس سیمتاثر ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں گورنمنٹ ہائی سکول کڑمان (اپر کرم) میں بھی ایک ٹیچر میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسی طرح کوہاٹ ڈویژن کے دق اضلاع میں اب تک تین سرکاری ہائی سکولوں میں مجموعی طور پر 6 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :