17لاکھ کے لگ بھگ لوگوںکو کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دیے جاچکے ہیں،بھارت کااعتراف

اتوار 20 ستمبر 2020 19:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کرشن ریڈی نے کہا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اب تک 16لاکھ79 ہزارافراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس دیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جی کرشن ریڈی نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا کو ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی معلومات میں کہا گیا ہے کہ تاحال 21لاکھ 13ہزار8سو 79افراد نے ڈومیسائل کے حصول کے لیے درخواستیں دی تھیںجن میں سے 16لاکھ سے زائد کر مذکورہ سرٹیفکیٹس دیے گئے ہیں۔