ملکی وسائل کی بڑی وجہ گروہی مفادات اور کرپشن ہے، رائو طاہر مشرف

پیر 21 ستمبر 2020 15:10

سرگودہا۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) ملکی وسائل کی بڑی وجہ گروہی مفادات اور کرپشن ہے، ہمیں ملکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا رد الفساد کی طرز پر رد الکرپشن مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیمز مخالف قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کرے ہمیں ان کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے ملکی ترقی کیلئے کوئی بھی کام کرے اس کا ساتھ دینا ہوگا۔

رائو طاہر مشرف نے کہا کہ اس وقت پاکستان جہاں مسائل کی دلدل میں دھنسا ہے وہاں پر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ملکی استحکام اور ترقی کیلئے ہر وہ کام کریں جس سے عوام کو مستقبل میں ریلیف مل سکے۔ رائو طاہر مشرف نے کہا کہ ہم سب کو ملکر اپنے ملک کیلئے کام کرنا ہوگا تب ہی ہمارا ملک صحیح معنوں میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔