عالمی یوم امن کے موقع پر ہٹیاں بالا میں '' آزادی،انصاف اور امن ریلی'' کا انعقاد

پیر 21 ستمبر 2020 22:13

ہٹیاں بالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) عالمی یوم امن کے موقع پر پاسبان حریت جموں وکشمیر اور انٹر نیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام ہٹیاں بالا میں ہندوستانی ظلم و جبر کیخلاف اور عالمی برادری کو بیدار کرنے کیلئے '' آزادی،انصاف اور امن ریلی'' کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 21 ستمبر کو عالمی سطح پر امن کا دن منایا گیا اس دن کو کشمیری عوام نے یوم عدل کے طور پر منایا۔

اس سلسلہ میں ہٹیاں بالا کے مقام پر ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں آزادی پسند جماعتوں، مذہبی، سیاسی پارٹیوں کے کارکنان، سول سوسائٹی، تاجران،طلبہ اور دیگر طبقات سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ہندوستانی ظلم اور زیادتی کے خلاف مذمتی جملے درج تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی، وائس چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس مشتاق السلام، ڈویژنل صدر جمیعت علماء اسلام آزاد کشمیر مولانا محمد الطاف حسین صدیقی، پیپلز پارٹی کے راہنما شوکت جاوید میر، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا محمد عبداللہ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر محمد فریدخان،تحریک انصاف کے ضلعی سکرٹری جنرل سید ذیشان حیدر، صدرر انجمن تاجران سید فیصل گیلانی،مولانہ جمیل احمد جامی، علامہ سید سفیر کاظمی، غوث علی شاہ،مولانہ مختیار کیانی،،سیرت مصطفی کمیٹی کے چیئرمین قاری عتیق احمد دانش، عظمت حیات کشمیری، ڈاکٹر زوالفقارعلی اعوان،سید اسرار ہمدانی سید نیاز ہمدانی، ممتاز اعوان تمور بیگ، امین خان، اخلاق خان، غوث علی شاہ اور دیگر نے کی۔