لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے تین طلبا نے اپنے اپنے مقالے ڈیفینڈ کیے

پیر 21 ستمبر 2020 22:43

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے تین طلبا نے اپنے اپنے مقالہ ڈیفینڈ کیے ۔ ڈیفنڈ کرنے والے طلبا نثار احمد بنگلزئی، حافظ سمیع اللہ اور عبدالسلام تھے ۔

(جاری ہے)

تینوں طلبا کے سپروائزر اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد خان تھے ۔اس دوران سوات یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر عمر حیات, لسبیلہ یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امداد اللہ اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے ۔طلبا کے سپروائزر ڈاکٹر خالد خان اور دیگر اساتذہ نے طلبا کے ریسرچ اور ان کی انتھک محنت اور کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایسی لگن کے ساتھ آگے بھی اپنے ریسرچ کے کام کو بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :