کراچی ، خفیہ اطلاع پر منشیات فروش عبیدالرحمن گرفتار، پانچ کلوگرام افیون برآمد

پیر 21 ستمبر 2020 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کراچی ایکسائز پولیس نے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر ایس ایم صادقین کی سربراہی میں خفیہ اطلاع ملنے پر شیل پمپ نزد بلاول چورنگی سے ایک منشیات فروش ملزم عبید الرحمن کے قبضے سے پانچ کلو گرام سے زائد افیون برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات سندھ کے افسران کی اعلیٰ کارکردگی کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیاں ہی منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی کا باعث بن جائیں گی

متعلقہ عنوان :