کارکن ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے لوگوں کو بیدارکریں، تحریک لبیک راولپنڈی

پیر 21 ستمبر 2020 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کے سیکریٹری اطلاعات ونشریات محمد امجد رضوی نے کہا کہ تحریک لبیک کے منشور اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق میڈیا تک رسائی ضروری ہے جس سے تحریک لبیک کا موقف گلی محلوں میں عام کرکے علامہ خادم حسین رضوی کا پیغام کا گھر گھر تک پہنچایا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ تحریک لبیک ہی انکے مسائل کو حل کرسکتی ہے اسکے لیئے ذرائع ابلاغ تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے تحریک لبیک کا ہر کارکن اپنا کردار ادا کرے تاکہ لوگوں کو ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے بیدار کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر تحریک لبیک کے مشن کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں تحریکی ذمہ داران ایسے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنامثبت کردار کرکے انکو ناکام بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایل پی کے ضلعی دفتر مصریال روڈ تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی شعبہ نشرواشاعت کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ضلع راولپنڈی کے تمام صوبائی حلقوں کے ناظمین نشرو اشاعت نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حلقوں کے ناظمین نشرو اشاعت کے انٹر ویو اور کار کردگی رپورٹ لینے کے ساتھ ساتھ کام کے حوالے سے مکمل بریف کیا گیا ۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ضلعی ناظم نشرواشاعت محمد امجد رضوی نے کہا کہ ناظم نشرواشاعت کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے بغیر تحریک کا کام کمزور پڑھ سکتا ہے لہذا جن احباب کو اس عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے اپنے صوبائی حلقوں میں تحریک کے اشاعت کے کام کو مزید بہتر اورمضبوط بنائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حلقہ کے ناظم نشرواشاعت کی ذمہ داری ہے کے وہ اپنے حلقے کا آفیشل گروپ بنائے اور کارکنان کو ایڈ کرے اور تمام گروپس کی نگرانی خود کرے