رائے ونڈمیں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی ،20کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے میں فروخت ہونے لگا

منگل 22 ستمبر 2020 17:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) رائے ونڈمیں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی ،20کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے میں فروخت ہونے لگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل رائے ونڈ میں واقع 33فلورملز مالکان کی من مانیوں جاری ہیں شہر اور گردونواح سے آٹاکئی روزسے غائب ہے ،شہری آٹے کے حصول کیلئے پریشان نظر آرہے ہیں فلورملز کی جانب سے کریانہ سٹورز کو آٹے کی سپلائی معطل ہونے سے ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہوگئی ہے آٹے کی قلت سے 20کلو تھیلا 1100روپے میں فروخت ہونے رہا ہے شہری 860روپے میں آٹے کے تھیلے کے حصول کیلئے پریشان نظر آرہے ہیں شہری حلقوں نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلورملز کو گندم کا کوٹہ پورا ملنے کے باجود آٹے کی سپلائی معطل ہے ۔

متعلقہ عنوان :