وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب نے انسداد کورونا اورانسداد پولیوکیلئے مولانا طارق جمیل اورعلمائے کرام کے کردار کو سراہا

منگل 22 ستمبر 2020 22:57

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد کورونا اورانسداد پولیوکیلئے مولانا طارق جمیل اورعلمائے کرام کے کردار کو سراہا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ قومی ایشوز پر فعال کرداراداکیا ہے ۔

حکومت علمائے کرام کی قومی اوردینی خدمات کی معترف ہے۔کورونا وباء کے دوران بھی علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے۔ انسداد پولیو کیلئے علماء کرام کا موثر کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ علماء کرام نے ہمیشہ معاشرتی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کیاہے۔

(جاری ہے)

علماء کرام کا موثر کردار اس موذی مرض کے خاتمے میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔

یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ علماء کرام نے ہمیشہ قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے۔ علماء کرام نے ہر موڑ پر اور ہر مشکل کی گھڑی میں حکومت کی رہنمائی کی ہے۔انہوںنے کہا کہ انتہاپسندی کے خلاف فکری اور نظریاتی جنگ میںبھی علمائے کرام کا کردار لائق تحسین ہے۔ مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت کے جذبے کوسراہا۔