بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص

بدھ 23 ستمبر 2020 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ این اے 268 میں 2 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 35.251 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات کے حکام کے مطابق حکومت نے ہاؤسنگ ڈویژن کے دو منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کئے ہیں ان منصوبوں میں بلوچستان کے ضلع نوشکی کے 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی لاگت 240 ہے جبکہ دوسرے منصوبے میں این اے 268 میں 2 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 35.251 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :