ڈی جی خان سیمنٹ کو گذشتہ مالی سال کے دوران 2158.7 ملین روپے خسارہ

بدھ 23 ستمبر 2020 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) 30 جون 2020 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ (ڈی جی سی کے سی) کو 2158.7 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کو خالص خسارہ کا سامنا رہا ہے جبکہ مالی سال 2019 کے لئے ڈی جی کے سی نے 1609.8 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدنی حاصل کی تھی اور کمپنی کی فی حصص آمدن 3.67 روپے رہی تھی تاہم گزشتہ مالی سال 2020 میں 2158.7 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ کے باعث کمپنی کو 4.93 روپے فی حصص نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :