اگست، فرنس آئل کی در آمد 62 فیصد کم، 71757 ٹن ریکارڈ
سرما میں گیس قلت، بجلی کی پیداوار کا زیادہ انحصار ایل این جی اور فرنس آئل پر ہوگا
بدھ 23 ستمبر 2020 13:39
(جاری ہے)
انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگست میں فرنس آئل کی در آمد 71ہزار757ٹن رہی جب کہ جولائی میں ایک لاکھ89ہزار ٹن سے زائد فرنس آئل در آمد کیا گیا تھا،موسم سرما کے دوران حکومت پہلے ہی قدرتی گیس کی شدید قلت کے خدشات کا اظہار کرچکی ہے لہٰذا بجلی کی پیداوار کا زیادہ تر انحصار ایل این جی اور فرنس آئل پر ہوگا،طلب میں اضافے کے بعد پٹرول کی در آمد میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ماہ 22فیصد اضافے سے 6لاکھ57ہزار ٹن پٹرول در آمد کیا گیا جبکہ جولائی میں پٹرول کی در آمد5لاکھ40ہزار ٹن رہی تھی ،اگست میں ڈیزل کی در آمد 34فیصد کمی سے دولاکھ84ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ جولائی میں4لاکھ27ہزار ٹن سے زائد ڈیزل در آمد کیا گیا،خام تیل کی در آمد میں اگست کے دوران14فیصد کا اضافہ دیکھا گیا اور 6لاکھ83ہزار ٹن خام تیل در آمد کیا گیا جبکہ جولائی میں خام تیل کی در آمد 6لاکھ1ہزار ٹن رہی تھی،مقامی ریفائنریوں کی جانب سے پیداوار میں اضافے کے باعث خام تیل کی در آمد میں اضافہ رہا،اگست میں ہائی اوکٹین کی در آمد5فیصد اضافے سے 4180ٹن رہی ۔
مزید تجارتی خبریں
-
پاورسیمنٹ کے سالانہ منافع میں 363 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلرگوشت میں 8 روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان 100انڈیکس 698.57پوائنٹس کی کمی کے بعد171943.59پوائنٹس پربند
-
پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا
-
تیل مہنگا ہونے سے درآمدی بل پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے،عاطف اکرام شیخ
-
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 993.91 کی کمی کے بعد 172642.16 ہو گیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں1,000 روپے کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سستا ، چاندی کی قیمت میں اضافہ
-
پاکستان میں مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے ڈیجیٹائزیشن ضروری ہے، چیئرمین ایس ای سی پی
-
ایس آئی ایف سی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے جاپانی کمپنی سومیٹومو کارپوریشن سے رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.