Live Updates

شہبازشریف کی سالگرہ پران کی بھتیجی نے انہیں پارٹی سے نکال دیا ، شہزاد اکبر

مریم نواز نے آج کہہ دیا شہبازشریف نوازشریف کے نمائندے نہیں ، جومریم نوازنے کہا وہ شہبازشریف کے ساتھ زیادتی ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب

Sajid Ali ساجد علی بدھ 23 ستمبر 2020 16:22

شہبازشریف کی سالگرہ پران کی بھتیجی نے انہیں پارٹی سے نکال دیا ، شہزاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آج اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی سالگرہ پران کی بھتیجی نے انہیں پارٹی سے نکال دیا ، مریم نواز نے آج کہہ دیا کہ شہبازشریف نوازشریف کے نمائندہ نہیں ، آج جومریم نوازنے کہا وہ شہبازشریف کے ساتھ زیادتی ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج شہبازشریف کی سالگرہ ہے تو ان کو تحفہ دینا چاہوں گا ، نیب کا ٹی ٹی کیس ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر ہوچکا ہے ، منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہبازشریف اوربچوں کے خلاف ریفرنس دائرکیا ، ریفرنس 25 ہزارصفحات اورڈاکیومنٹری ثبوت پرمشتمل ہے ، کیس میں 4 ملزمان نے اپنا گناہ قبول کرلیا اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف سلطانی گواہ بن گئے، 10سال منی لانڈرنگ نیٹ ورک کیسے چلایا گیا ، اس کی تفصیل شیئر کرنا چاہوں گا ، آرگنائزگینگ نےاربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، تین بےنامی فرنٹ کمپنیوں کا ذکربھی اس ریفرنس میں شامل ہے ابھی تفتیش جاری ہے جس کے بعد مزید چیزیں سامنے آئیں گی ، پنجاب میں جب ن لیگ کی حکومت تھی تومختلف ٹھیکیداروں سےپیسے لیے جاتے تھے، منی لانڈرنگ سے حاصل کردہ کالا دھن شہبازشریف نے استعمال کیا ، جبکہ شہبازشریف کہتے رہے کہ ان کےبیٹوں کا کاروبارہےان سے پوچھیں ۔

(جاری ہے)

شہزاد اکبر نے کہا کہ رمضان شوگرملز شہبازشریف کی ہے جسے حمزہ اور سلمان شہباز دیکھتے تھے، رمضان شوگر ملز سے ساڑھے نو ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، منظم منی لانڈرنگ کا یہ قصہ یہاں ختم نہیں ہوتا، کلرک کے اکاؤنٹس سے 9 ارب ٹرانسفر ہوئے، نثارگل اور علی احمد کے نام استعمال کرکےایک کمپنی بنائی گئی ، دوسری کمپنی اس شخص کے نام پربنائی گئی جو بیس 25 ہزار روپے تنخواہ کا ملازم ہے ، ان کے 11 ملازمین نے ساڑھے 9 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی ، ملک مقصود کی ماہانہ تنخواہ 16 ہزار ہے اس کے اکاَونٹ میں 2.3 ارب روپےڈالے گئے ، کمپنی کے ایک شخص نے ایک کروڑ روپیہ حمزہ شہباز کودیا ، اسے پنجاب بیت المال کا سربراہ لگایا گیا ، 2 کیش بوائے شعیب قمراورمسرورزیرحراست ہیں ۔

مشیر برائے احتساب و داخلہ نے بتایا کہ ڈی ایچ اےمیں 2 گھربھی اسی ٹی ٹی سےخریدے گئے، جبکہ تہمینہ درانی کو جو گھرتحفے میں دیا گیاوہ بھی ٹی ٹیز کی رقم سے خریداگیا، شہبازشریف کی امپورٹیڈ لینڈ کروزر کی رقم ٹی ٹی کی رقوم سے ادا کی گئیں، انہوں نے لوگوں سے براہ راست رقم لی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات