کراچی ،پولیس اہلکار بن کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار

بدھ 23 ستمبر 2020 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) کراچی میں ٹیپو سلطان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار بن کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق گرفتار ملزمان عمیر اور شہروز سے اسلحہ سمیت پولیس وردیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم شہریوں کی تلاشی کے دوران لوٹ مار کرتے تھے۔ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا ہے کہ ملزمان کو وردیاں اور اسلحے دینے والوں کی تلاش جاری ہے تاہم گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ٹیپو سلطان سے گرفتار ملزمان کا مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :