پی ایم ای ایکس میں 6.290بلین روپے کے سودے

بدھ 23 ستمبر 2020 17:34

پی ایم ای ایکس میں 6.290بلین روپے کے سودے
کراچی۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.285بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد11,047رہی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ سودے سو نے ہوئے جن کی مالیت 3.594بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 966.604ملین روپے،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 525.283ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 476.848ملین روپے،پلاٹینم کیسودوں کی مالیت 203.311ملینروپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 142.207 ملین روپے،کاپرکے سودوں کی مالیت 121.234ملین روپے،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 85.489 ملین روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 85.388ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 84.591ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں گندم کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 4.635ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :