خوشاب، مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

بدھ 23 ستمبر 2020 17:53

خوشاب/ جوھرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) مائنز اونر ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ملک اظہر علی اعوان کی قیادت میں مائنز اونرز کے وفد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد میں مائنز اونرزایسوسی ایشن خوشاب کے صدر قلب عباس، جوائنٹ سیکرٹری خوشاب چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو، انعام الرحمن خان شامل تھے۔ ملاقات میں ملک اظہر علی اعوان نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے مائنز کے 25 ہزار لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مائنز کے بے روزگار افراد کیلئے حکومت کی طرف سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :