کرک، اے ڈی سی کی زیرصدارت قومی خوشحالی سروے بارے اجلاس

بدھ 23 ستمبر 2020 17:53

کرک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک نعیم اللہ خان کی زیر صدارت قومی خوشحالی سروے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات سمیت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائیریکٹر بی آئی ایس پی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ قومی معاشرتی/معاشی رجسٹری سروے ضلع کرک میں شروع ہوا ہے جس کے تحت مستحق لوگوں کو وطن کارڈ،صحت کارڈ ،خدمت کارڈ ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور مختلف منصوبوں سے نوازا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ سروے ٹیم والوں سے تعاون کریں اور گھر کے تمام افراد کے نام، قومی شناختی کارڈ نمبر یا فارم ب ، عمر، تعلیم، کام ،موبائل نمبر ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں تاکہ سروے ٹیم کو ڈیٹا کولیکشن میں آسانی ہو۔

نیز کسی بھی نوسرباز کو ڈیٹا یا کاغذات یا پیسے دینے سے اجتناب کریں کیونکہ این ایس ای ار (سلیکٹیڈ ٹرینڈ علاقائی استاد) آپ کے دہلیز پر ہی ااپ کے کوائف الیکٹرانک ڈیواس سے ان لائن فارم پٴْر کریگا، اسی وقت سوالات جواب کرے گا۔

متعلقہ عنوان :