گوجرخان، سائن بورڈز کا ورک آرڈر کامیاب بولی کے بعد محمد شہزاد خان کو جاری

بدھ 23 ستمبر 2020 17:54

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) میونسپل کمیٹی گوجرخان کے سائن بورڈز کا ورک آرڈر کامیاب بولی کے بعد محمد شہزاد خان ولد محمد اصغر خان کو جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ٹھیکیدار کی ریکوری ٹیم میں راجا ہمایوں،ناصر خان،محمد شمریز،شہزاد کیانی شامل ہیں۔ٹھیکیدار شہزاد نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران بتایا کے شہریوں، تاجر تنظیموں سے بھرپور تعاون کریں گے اور سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق ٹیکس وصولی ہو گی۔کسی بھی کاروباری فرد سے ناانصافی نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :