ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان کاتحصیل برنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ

بدھ 23 ستمبر 2020 17:54

پشاور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپائوکے خصوصی ہدایت پربدھ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عجم خان آفریدی نے ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ولید کے ہمراہ تحصیل برنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موجود پولیو ٹیموں کے کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈھنڈ برنگ میں 204اور جلالی سر برنگ میں 5افراد نے پولیو سے انکار کیا تھا جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عجم خان آفریدی نے مذکورہ علاقوں کا دورہ کیا اورعلاقے کے لوگوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد علاقے کو کلیر کیا اور تمام انکاری خاندانوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔

اسکے علاو انہوں نے پولیو ٹیموں کے حوصلہ افزائی کیلئے ایریاز انچارج کیساتھ بھی ملاقات کی اور ان کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :