ایف بی آر نے تنخواہ دار افراد کے لئے انکم ٹیکس اور چھوٹے ریٹیلرز کے لئے صرف ایک صفحے کا سادہ ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ اردو میں متعارف کرا دیا

بدھ 23 ستمبر 2020 20:18

ایف بی آر نے تنخواہ دار افراد کے لئے انکم ٹیکس اور چھوٹے ریٹیلرز کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) نے تنخواہ دار افراد کے لئے انکم ٹیکس اور چھوٹے ریٹیلرز کے لئے صرف ایک صفحے کا سادہ ٹیکس گوشوارہ اور ویلتھ سٹیٹمنٹ اردو میں متعارف کرا دیا۔ ترجمان ایف بی آر نے بدھ کو بتایا کہ اردو گوشوارے ایف بی آر کی آئرس پورٹل پر فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ٹیکس نظام میں بہتری لانے اور ٹیکس گزاروں کو سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایف بی آر، وزارڈز کے ساتھ بنائے گئے دیگر گوشوارے اور موبائل ایپ ٹیکس آسان بھی اردو میں تیار کر رہا ہے جو جلد آن لائن فراہم کر دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :