آئی جی پنجاب پولیس آفیسرز میس وپولیس کلب کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

بدھ ستمبر 20:35

آئی جی پنجاب پولیس آفیسرز میس وپولیس کلب کا دورہ ، ترقیاتی کاموں ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ پولیس آفیسرز میس اور پولیس کلب میں جاری ترقیاتی کاموں کو کوالٹی سٹینڈرڈ کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ افسران واہلکاروں کیلئے تعمیری سرگرمیوں کے پروگرامز شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے منعقد ہوتے رہیں،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈ فنانس اپنی نگرانی میں زیر تکمیل پراجیکٹس کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کروائیں اور کام کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے انسپکشن اور مانیٹرنگ بھی کرتے رہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاںشاہراہ ایوان تجارت پر پولیس آفیسرز میس اور پولیس کلب میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس اظہر حمید کھوکھراور اے آئی جی ڈویلپمنٹ رانا طاہر رحمان خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس اظہر حمید کھوکھرنے تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری کاموں کے متعلق آئی جی پنجاب کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس آفیسرز میس پراجیکٹ فورس کی ویلفیئر سرگرمیوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے آئی جی پنجاب کوپولیس آفیسرز میس کے مختلف حصوں کادورہ کروایا اور زیر تکمیل کام کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا جبکہ آئی جی پنجاب نے پولیس میس کو جلد از جلد فنکشنل بنانے بارے مختلف امور پر ہدایات بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :