مردان یوتھ پارلیمنٹ کے آٹھویں اجلاس کے لئے تیاریاں مکمل

اجلاس 26ستمبر کو صبح نو بجے ضلعی اسمبلی ہال میں ہوگا

بدھ 23 ستمبر 2020 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) مردان یوتھ پارلیمنٹ کے آٹھویں اجلاس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔اجلاس26ستمبر کو صبح نو بجے ضلعی اسمبلی ہال میں ہوگا جس میں سینیٹر ذیشان خانزادہ نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیں گے۔اس حوالے سے ایک اجلاس چیئرمین ارشاد احمد کی صدارت میں ہوا جس میں اجلاس کی تیاریوں کو ختمی شکل دیدی گئی۔

اجلاس ہفتے کے روز صبح نوبجے سے شروع ہو گا جو کہ بغیر کسی وقفے کے ایک بجے تک جاری رہے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ارشاد احمد نے کہاکہ نوجوانوں کے مسائل کو حل کر نے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔ یوتھ پارلیمنٹ اپنے فلیٹ فارم سے نوجوانوں کو جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے ساتھ ساتھ مختلف سیکٹرز میں انکی رہنمائی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مردان کے نوجوانوں کو سماجی برائیوں اور آئس نشے کی لعنت سے بچانے کے لئے یوتھ پارلیمنٹ میدان میں سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ آئس نشے کی وجہ سے مردان کے نوجوان مختلف جرائم میں مبتلا ہے اور اس کا قلم قلع کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ارشاد احمد نے کہاکہ گرداب میں پھنسی ہوئی قوم کو نوجوان ہی نکال سکتے ہیں۔ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوںکو آگے آنا ہوگا۔اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آٹھویں اجلاس میں صوبائی وزراء،معاون خصوصی،دیگر اعلیٰ حکام سمیت نوجوان تنظیموں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔اجلاس سے جنرل سیکرٹری شیر شاہ،غلام حبیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا