بلوچستان کے نامساعد حالات میں صحافت کی خدمت کو فراموش نہیں کرینگے،رہنماجمعیت علما اسلام (نظریاتی) پاکستان

بدھ 23 ستمبر 2020 23:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) جمعیت علما اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدجاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی اور بلوچستان کے تمام اضلاع کے سیکرٹری اطلاعات نے پریس کلب کوئٹہ کے 50 سالہ گولڈن جوبلی پر پریس کلب کے صدر رضاالرحمن اور تمام عہدیدران کو مبارکباد اور تمام صحافی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے نامساعد حالات میں صحافت کی خدمت کو فراموش نہیں کرینگے بلوچستان کے مسائل میں قلم وصحافت کاکردار سے کوئی انکار نہیں کرسکتے ہیں صحافیوں نے ہمیشہ صف اول کاکردار ادا کیا اس موجودہ دور میں درپیش چیلنجز کا جس انداز سے مقابلہ کیا اور قوم کو جوشعور دیا وہ ایک اقدامی اور دفاعی جہاد تھا انہوں نے کہا کہ صحافت کی خدمت ایک روشن باب ہے تحریک آزادی میں صحافت نے اپنا ایک نمایاں اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انقلابی جذبات کو ابھارنے اورقوم کو حریت وآزادی کا شعوردینے اور ملت کے لییجو خدمات سرانجام دئیے ملت اسلامیہ ان کو ہمیشہ یاد رکھی جائینگی صحافت کی جدو جہد آزادی میں جو رول رہا ۔تحریک آزادی میں ان کی جدوجہد سیجان آگئی تھی اس میں اپنے قلم کی تلواریں چلا کر انگریزی حکومت کی ناک میں دم کئے رکھا برطانوی سامراج کی تمام چالبازیوں اور ان کے مقاصد کی کارستانیوں سے بھی ملت کوخبر دار کرایا۔

جو سب سے پہلے برطانوی سا مراج کے ظلم وستم کا نشانہ بنے ۔اورقیددبند کی صحبتیں برداشت کیں وہ صحافت تھا برطانوی حکومت کے ظلم و ستم بڑھنے کے باعث ملک کے دانشوروں، عالموں، شاعروں، مفکروں اور وطن پرستوں نے یہ محسوس کیا کہ اب صبر کا باندھ ٹوٹ چکا ہے توملت کو یکجا کر کے ہم فکر لوگوں کی جماعت بنائی جائے۔ اس کا با اثر ذریعہ صحافت ہی تھی۔ صحافت کا معاشرے سے چولی دامن کا ساتھ رہا ہے جو کہ سماج پر پوری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔ اپنے احساس کو قلم کی طاقت بخشی اور اس طرح صحافت ہی وہ طاقت ہے جو عوام کو ہر راز سے اورہرحقیقت سے وابستہ کرایا ۔اس کے ذریعہ ہی اپنے احساسات وتا ثرات کو اور مقاصد کو راہ تقویت دی۔