ای ایف ایل کپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیوٹن ٹائون کو شکست دے دی

جمعرات 24 ستمبر 2020 00:00

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء)ای ایف ایل کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیوٹن ٹائون کو تین گول سے شکست دے دی، جبکہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے ہل سٹی کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا،ای ایف ایل کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیوٹن ٹائون کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں 44ویں منٹ میں مانچسٹر کو پنالٹی کک پر برتری مل گئی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم حاوی آ گئی اور آخری چار منٹ نے اس نے مزید دو گول داغ دیے، یوں اٴْس نے میچ تین صفر سے جیت لیا۔ایک اور میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے سامنے ہل سٹی کی ٹیم بے بس دکھائی دی، ویسٹ ہیم نے پہلے ہاف میں دو گول کی برتری حاصل کی۔دوسرے ہاف میں ہل سٹی نے ایک گول بنانے میں کامیاب ہوئی، لیکن ویسٹ ہیم نے مزید تین گول بنائے اور میچ ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت لیا۔