آئیسکوکا مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول

بدھ 23 ستمبر 2020 23:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بدھ کو آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ضروری سسٹم مینٹی نینس آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

(آج) جمعرات کی صبح ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک اظہر آباد، زرکون، حسن ابدال، اسلام پورہ، برہان، کے ایس بی، پیپل کالونی، بھیکری، میگن، منگوال، پی اے ایف مرید، کے ایس ایم1-، کے ایس ایم2-، ڈھڈیال رورل، ڈھڈیال سٹی، ڈھڈیال ایکسپریس، سی ٹی ایم، ڈھوڈا، جنڈ اعوان، سوہاوہ سٹی، ٹھاکرہ، ہسنوٹ، چھاجی مار، کوہستان، کاشف گل، مکس انڈسٹری، ماڈل ٹائون،انڈسٹریل اسٹیٹ،غازی کوہلی،پورمیانہ،گڑہی افغان، لالہ زار، خان آباد، منیر آباد،کرور،نوگزی، فضائیہ،چکری، جھنڈا،رحمت آباد III-،اڈیالہ،502ورکشاپ،سی این سی،سٹیٹ بینک،ہمایوں روڈ،وی آئی پی، فضل احمد شہید فیڈرز،صبح06:00بجے تا11:00بجے تک بکرالہ،مندرہ1-، مندرہ2- فیڈرز اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔