آئیسکو کی آن لائن کچہری، صارفین نے جنرل منیجر آپریشز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا

بدھ 23 ستمبر 2020 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) جنرل منیجر ( آپریشنز ) آئیسکو چوہدری عبدالرزاق نے ٹیلی فون پر صارفین کے مسائل سنے۔ آن لائن کچہری کے دوران پانچوں آپریشن سرکلز کے صارفین نے جنرل منیجر آپریشز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور تجاویز بھی پیش کیں۔

(جاری ہے)

صارفین کی شکایات کو فوری طورپر متعلقہ ایس ڈی اوز کو بھیجوا دیا گیا اور ہدایات جاری کی گئیں کہ 3 دن کے اندر ان شکایات کو حل کرکہ رپورٹ دی جائے۔ صارفین نے جنرل منیجر ( آپریشنز) کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ آئیسکو کے ان اقدامات کی بدولت کمپنی اور صارفین کے مابین اعتماد کا رشتہ قائم ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :