تھانہ سٹی پتوکی پولیس چوروں اور ڈاکوؤں کی سرپرست نکلی

تھانہ سٹی پتوکی کے اہلکاروں کی ملی بھگت اور نا اہلی سے حوالات سے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو فرار ہوگئے

جمعرات 24 ستمبر 2020 13:41

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس چوروں اور ڈاکوؤں کی سرپرست نکلی‘ تھانہ سٹی پتوکی کے اہلکاروں کی ملی بھگت اور نا اہلی سے حوالات سے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو فرار ہوگئے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق پتوکی تھانہ سٹی پولیس کی ملی بھگت اور نااہلی سے تھانہ سٹی پتوکی کی حوالات سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فرار ہونے والے ملزمان اور علی کا تعلق پتوکی ،لاھور سے ہے۔ملزمان درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں اور ملزمان دو روز قبل ہی پولیس نے میگہ روڈ پتوکی سے پکڑے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان کو لوگوں نے دوران ڈکیتی اپنی مدد آپ کے تحت پکڑا کر حوالا پولیس کیا تھا اور ملزمان نے دوران تفتیش چودہ سے زائد وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک لاکھ روپے کی نقدی رقم اور موبائل فون اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا تھا ذرا?ع کے مطابق ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او سٹی اور اہلکاروں کی مجرمانہ غفلت پر معاملے کی شفاف تحقیقات کے لئے کمیٹی بھی بنا دی ہے جو واقع میں ملوث اہلکاروں کا تعین کر کے حتمی رپورٹ ڈی پی او قصور کو پیش کرے گی۔

اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی -