پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور نیوی سیویلنز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا اسلام آباد میں انعقاد

جمعرات 24 ستمبر 2020 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء)پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور نیوی سیویلنز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں 10 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 05 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایک آفیسر اور ایک جوان کو جرات و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا- ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 17ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II l اور III تفویض کیے گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 38 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے نوازا گیا۔