اپوزیشن جماعتوں نے پی ڈی ایم کی سربراہی کے لئے ناموں پر غور شروع کردیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) اپوزیشن جماعتوں نے پی ڈی ایم کی سربراہی کے لئے ناموں پر غور شروع کردیا،اپوزیشن جماعتوں نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے رابطے مزید تیز کردیئے۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی رہائشگا ہ پہنچے اور ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم کے سربراہی کے لئے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی ،ملاقات میں حکومت کے خلاف احتجاج، جلسے اور ریلیاں نکالنے پر بھی مشاورت کی گئی ۔