وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا

پاکستان سٹیزن پورٹل پر بلاامتیاز اور سیاسی مفادات سے بالا ترہوکر شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے، وزیر اطلاعا ت کی گفتگو

جمعرات 24 ستمبر 2020 18:07

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا افتتاح ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب وکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شبلی فراز نے کہاکہ سٹیزن پورٹل ہیلپ لائن کا مقصد شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہے، سٹیزن پورٹل سے عوام کو اداروں تک براہ راست رسائی دی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ 25لاکھ شکایات موصول ہوئیں، 23لاکھ شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ انہوکںنے کہاکہ 5لاکھ 86ہزار افراد سے شکایات کے ازالے سے متعلق رائے لی گئی ۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ سٹیزن پورٹل سے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ کم ہو گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر بلاامتیاز اور سیاسی مفادات سے بالا ترہوکر شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے