شہر میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات ستمبر 18:01

شہر میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) شہر میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے میونسپل آفیسراور سٹاف کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات دیں ہیں کہ شہر کی صفائی ستھرائی، نکاس آب، تجاوزات کے خاتمے کے لئے کام کیا جائے ، انہوں نے کہا ہے کہ ایم سی دفتر میں آنے والے سائلین کے جائز معاملات کو فلفور حل کیا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور انکو موقع پر حل کروانے کے لئے ہدایت دیں۔

(جاری ہے)



ڈی سی جہلم نے مختلف برانچز میں عوامی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام برانچز کی صفائی، کورونا/ ڈینگی ایس او پیزکا جائزہ لیا۔ انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں اور میریٹ پر حل کرنے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے ای خدمات مرکزکا تفصیلی جائزہ لیا، ان لائن درخواستوں بارے تفصیلات حاصل کیں، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، شہریوں کے لئے پارکنگ، پبلک ٹایلیٹ، شہر کی صفائی ستھرائی، پودے لگانے سمیت دیگر اہداف پر تیزی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :