وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے قومی انتظامی کمیٹی کا اجلاس

منی لانڈرنگ کے کیسوں میں تحقیقات اور استغاثہ کو آگے بڑھانے کے ضمن میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی استعداد کار میں بہتری کے لئے رہنما ہدایات کی منظوری دی گئی

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:17

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے قومی انتظامی کمیٹی (این ای سی) کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کوویڈ 19 کے حوالے سے پیش آنے والے چیلنجوں کے باوجود آئی سی آر جی ایکشن پلان کی تکمیل پر کافی پیش رفت کی ہے۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ کے کیسوں میں تحقیقات اور استغاثہ کو آگے بڑھانے کے ضمن میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی استعداد کار میں بہتری کے لئے رہنما ہدایات کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے قومی انتظامی کمیٹی (این ای سی) کا اجلاس جمعرات کو یہاں وزارت خزانہ میں ہوا۔ اجلاس میں فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) کی ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کے شرکاء کو فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس پر پیش رفت بشمول مشترکہ گروپ سے بالمشافہ ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کوویڈ 19 کے حوالے سے پیش آنے والے چیلنجوں کے باوجود آئی سی آر جی ایکشن پلان کی تکمیل پر کافی پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف اور ایشیاء پیسفک گروپ کی سفارشات کے حوالے سے خامیوں کو دور کرنے کے لئے پاکستان نے 15 قوانین میں ترامیم کی ہے۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ کے کیسوں میں تحقیقات اور استغاثہ کو آگے بڑھانے کے ضمن میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی استعداد کار میں بہتری کے لئے رہنما ہدایات کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ اور پاکستان پوسٹ کے حوالے سے ضابطوں کی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی حکومت بعد ازاں اس کی منظوری دے گی۔ اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء میں ترامیم کے بعد فالو اپ اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔