Live Updates

حکومت نے سرکاری محکموں میں ہر قسم کی کرپشن، سفارش اور اقرباء پروری کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ،فضل حکیم

جمعرات 24 ستمبر 2020 22:45

سوات۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سرکاری محکموں میں ہر قسم کی کرپشن، سفارش اور اقرباء پروری کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں‘ کسی بھی محکمہ میں کرپشن کا نام و نشان نہیں ‘ اگر کسی کیساتھ ظلم،زیادتی اور ناانصافی ہو تو وہ فوری طور پر ڈیڈیک آفس آکر انہیں بتائے تاکہ وقت پر اُس کا ازالہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار فضل حکیم خان یوسفزئی نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر شگئی سیدو شریف کے اچانک دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک سوات نے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مختلف برانچز کا تفصیلی دورہ کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں انقلابی اصلاحات کر کے محکمے کوجدید ادارہ بنا دیاگیا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری اداروں میں بے پناہ تبدیلیاں کی ہیں ایکسائز عوامی ادارہ ہے کسٹمرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت اور انصاف کی سیاست کررہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کی حکومت ہے میں غریب عوام سے ہوں اور اپنے آپ کو دن رات عوامی خدمت کے لئے وقف کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی متحرک قیادت میں صرف ایکسائز ہی نہیں بلکہ ہر محکمے اور ادارے میں بے پناہ کام ہوا ہے سوات ہی نہیں بلکہ صوبے کے باقی اضلاع میں بھی وزیر اعلیٰ نے میگا پراجیکٹس شروع کئے ہیں انہوں نے حکام کو خبردار کیا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا کریں تاکہ عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات