ضلع بھر میں پولیو مہم 21 ستمبرسے شروع ہوکر25 ستمبر تک جاری رہے گی، 25 ستمبر کو فالو اپ ہوگا ،کیپٹن (ر) فیاض علی

پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پولیو کے قطر ے پلائیں گی،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) فیاض علی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیر احمد مینگل ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لورالائی ڈاکٹر سید عبدالباری ،نائب رسالدار لیویز عبدالجبار اوتمانخیل، محکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ اور محکمہ صحت کے آفیسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فیاض علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم 21 ستمبرسے شروع ہوکر25 ستمبر تک جاری رہے گی، جبکہ 25 ستمبر کو فالو اپ ہوگا ،پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیمیں کرونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پولیو کے قطر ے پلائیں گی، انہوں نے والدین سے پولیو کے خلاف جاری جنگ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیو کے قطر پلانے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پورتعاون کریں اور اپنے بچو ں سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ رہ سکے ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے پولیوکے خاتمے کیلئے بہت وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور پولیو جیسے موذی اور جان لیوا مرض کو جڑسے اکھاڑپھیکنا قوم کے مفاد میں ہے اس لئے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کیساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوا کراپنے آنے والی نسل کوپولیو جیسے موذی اورجان لیوا مرض سے محفوظ کرلیں انہوںنے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کیلئے سیکورٹی کا جامع اور موثر پروگرام ترتیب دیا گیا ہے انہوں نے علماء کرام این جی اوز اور پریس سے بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کی اپیل کی ۔