حلقہ پی کی38- الیکشن دھاندلی کیس کی تمام شہادتیں اور جرح مکمل ، فیصلہ 8 اکتوبر کو سنایا جائے گا

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:16

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) ایبٹ آباد کے حلقہ پی کی38- میں الیکشن دھاندلی کیس کی تمام شہادتیں قلم بند ہو گئیں، جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 8 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے حلقہ پی کے 38- کا الیکشن دھاندلی کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا، دونوں پارٹیوں کی طرف سے جرح مکمل کر لی گئی ہے، تمام تر شواہد اور شہادتیں عدالت عالیہ کے سامنے پیش کر دی گئیں۔

صوبائی وزیر قلندر لودھی کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور ارشد خان اعوان کی طرف سے جنید بلال ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ کے سامنے دونوں وکلاء نے اپنی تمام جرح اور شہادتیں مکمل کر لیں۔ ہائی کورٹ نے مکمل دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔