لندن سے اب نئے طریقے سے سیاست ہو گی
خفیہ ملاقاتوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا،جو ریلیف نواز شریف نے لینا تھا وہ لے لیا، اب لندن سے نئی سیاست ہو گی۔ شاہین صبہائی
مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 ستمبر 2020 12:35
(جاری ہے)
یہ صرف سیاسی جماعتوں کو بنانے اور بگاڑنے کے لیے ہے۔کرپٹ کو پکڑنے کے لیے نہیں ہے۔اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے شاہین صہبائی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی کے رہنماؤں کی جو ملاقاتیں ہونا تھیں ہو گئیں ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا،جس کے بعد نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اب ملاقات نہیں ہو گی۔
جو ریلیف نواز شریف نے لینا تھا وہ لے لیا،وہ چلے گئے، اب لندن سے نئی سیاست ہو گی دیکھتے ہیں کہ وہ کیسی چلتی ہے۔واضح رہے مسلم لیگ (ن ) کے رہنماء اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آرمی چیف سے ہونے والی دو ملاقاتوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کھانے کے دوران سیاست پر بھی بات ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات طویل تھی جس میں نوازشریف اور مریم نواز کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔ محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز اور نوازشریف کے حوالے سے جب گفتگو کی تو آرمی چیف نے کہا قانونی معاملات عدالت کو دیکھنے چاہئیں۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس قسم کی ملاقاتیں خفیہ ہوتی ہیں، اس لیے میں نے کسی سے کوئی تذکرہ نہیں کیا۔ محمد زبیر نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرباجوہ سے 40 سال پرانے تعلقات ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں،وزیراعظم شہبازشریف
-
پاکستان ’’ون چائنا ‘‘ اصول کی پاسداری کرتا ہے ، صدرآصف علی زرداری کا چینی میڈیا کو انٹرویو
-
پاکستان ’’ون چائنا ‘‘ اصول پر پختہ یقین رکھتا ہے، صدر آصف علی زرداری کا چینی میڈیا کو انٹرویو
-
چوہدری پرویز الہی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر ایران روانہ ہو گئے
-
سوشل میڈیا کے عروج نے سیاسی مصروفیات کو نئی شکل دی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی اقوام متحدہ کے انتخابی ضروریات کے جائزہ مشن سے گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کاکیپٹل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک اور لیب کو اپ گریڈ کرنے کااعلان
-
ریلوے میں کرپشن پر ملازمین کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
عوام الناس کو سستی اشیائے ضروریہ بہم پہنچانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی مثبت،عوامی پذیرائی واضح ثبوت ہے۔خواجہ رمیض حسن
-
کامسیٹس یونیورسٹی کے مستقل ریکٹر کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
-
رؤف حسن پر حملے کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، وزیر قانون
-
پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے، وزیراطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.