ضلع نا رووال بھر میں انسداد پو لیو مہم نہا یت کا میا ب رہی,حا جی امجد خان کا کڑ

جمعہ 25 ستمبر 2020 17:30

ضلع نا رووال بھر میں انسداد پو لیو مہم نہا یت کا میا ب رہی,حا جی امجد ..
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) صدر پنجا ب ویلفیئر ونگ پی ٹی آئی چوہدر ی سجاد مہیس اور چیئر مین ضلعی پنجاب بیت الما ل حا جی امجد خان کا کڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصو صی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک کی زیر نگرانی ضلع نا رووال بھر میں انسداد پو لیو مہم نہا یت کا میا ب رہی اور مہم میں محکمہ صحت سمیت تما م متعلقہ اداروں کے علا وہ سیا سی سما جی و مذہبی حلقوں کے افراد نے مہم کو کا میاب بنانے کے لئے اپنا کر دار ادا کیا اوراس دوران والدین نے بھی بچو ں کے بہتر مستقبل کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ بھر پو ر تعاون کیا ، ضلع میں مہم کی کا میابی کا تما م تر سہر ا ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد زمان لک اور ڈی پی او نارووال ذوالفقار احمد کے سر جا تا ہے جنہو ں نے مہم کے تینو ں دن ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل، ٹی ایچ کیو ،آر ایچ سی ،بی ایچ یو ز ، یو نین کو نسلز ، ٹرانزٹ پو ائنٹ سمیت شکر گڑھ اور ظفروال کے آخری دیہا ت میں جا کر انسدا د پو لیو مہم کی ما نیٹر نگ کی اور روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے سلسلہ کو برقرار رکھتے ہو ئے محکمہ صحت کے افسران سے لے کر مو با ئل پو لیو ٹیم کے معمو لی ورکرز کی بھر پو ر حو صلہ افزائی کو یقینی بنایا جس پر وہ حقیقی معنو ں میں مبارکبا د کے مستحق ہیں اور ایسے ذمہ دار اور محب وطن افسران ملک و قوم کا قیمتی آثاثہ ہیں جنکی کی ملک کو اشد ضرورت ہے اور ایسے افسران کو وزیر اعلی پنجا ب کی حما یت ،تائید اور مکمل آشیر با د حا صل ہی-

متعلقہ عنوان :