اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کی صوبائی مجلس شوریٰ کااجلاس، سندھ بھر میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا

جمعہ 25 ستمبر 2020 22:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس ناظم صوبہ اسدعلی قریشی کی زیرصدارت حیدرآباد میں ہوا جس میں سندھ بھر میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا، اجلاس میں 30ستمبرسی4اکتوبر تک "تدریس1.0-"کے سلوگن کے ساتھ 5روزہ تربیتی واصلاحی کیمپ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، "تدریس1.0-"میں سندھ بھر سے جمعیت کے منتخب کارکنان وذمہ داران حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پانچ روزہ کیمپ میں نامور مذہبی اسکالرز،سابقین جمعیت اور مربی حضرات مختلف موضوعات پر خطاب کریں گے اور ورکشاپس کنڈکٹ کریں گے، کیمپ کے اختتامی سیشن سے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمدصدیقی،جماعت اسلامی کے مرکزی وصوبائی قائدین بھی خطاب کریں گے۔معتمداسلامی جمعیت طلبہ سندھ فیضان بھٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا یہ جمعیت اپنے ہرسطح کے کارکنان کے مختلف تربیتی سرگرمیاں منعقد کرتی ہے لیکن اس "تدریس"کے عنوان سے منعقد ہونے والا کیمپ ایک مختلف اور منفردنوعیت کا کیمپ ہوگا۔اس کیمپ میں شرکت کرنے والے شرکاء یقینا بہت کچھ سیکھ سکیں گے، فیضان بھٹی نے صوبے بھرکے و ذمہ داران کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔