جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر کی اسلام آباد چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹری کے ممبر ایگزیکٹو کونسل چوہدری اشرف فرزند سے ملاقات

ہفتہ 26 ستمبر 2020 01:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹری کے نومنتخب ممبر ایگزیکٹو کونسل چوہدری اشرف فرزند سے ملاقات کی اور انہیں اسلام آباد چیمبر کا ممبر منتخب ہو نے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے نائب صدر جمشید خوشی، شہباز چوہان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جمیل کھو کھر نے کہا کہ ہم امید کر تے ہیں کہ چوہدری اشرف فرزند اسلام آباد چیمبر کے ممبران اور صنعت اور تجارت کو درپیش ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر تے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :