صدرپیپلزپارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ کی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ میں پارٹی عہدیداروں کا اعلان
ہفتہ 26 ستمبر 2020 19:45
(جاری ہے)
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری چودھری عثمان نثار پنوں ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری پارٹی آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے اور ملک کے کونے کونے میں اس کا ووٹر موجود ہے مگر سازشوں کے ذریعے ہمارے ووٹر کو منتشر کرکے ہمیں پنجاب اور کے پی کے میں اقتدار سے باہر رکھا گیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ ذو الفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے پاکستان کے لیے کارنامے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھے جا چکے ہیں جسے کوئی آمر یا جابر حکمران نہیں مٹا سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اوراپنے ووٹرز کی طاقت سے کامیابی سمیٹ کر پورے پنجاب پیپلز پارٹی کا سیاسی لاڑکانہ بنا دے گی۔ ضلعی صدر جاوید اکبر ڈوگر نے کہا کہ موجودہ حکمرانوںنے عام عوام کو اقتدار سے دور کر دیا ہے اور پوری حکمرانی مافیاز کے سپرد کی گئی ہے جس سے غریب اور درمیانہ طبقہ پس کر رہ گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا سبز باغ دیکھانے والوں نے ایک کروڑ افراد کو بے روزگا ر کر دیا ہے اور ملک کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر آنے والی نسلوں کو بھی تاریک راہوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤ ں نے کہا کہ نا اہل سلیکٹڈ حکمرانوں نے تمام ملکی اداروں کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں ظلم ، جبر، اندھا انتقام ملک کو 70 کی دھائی میں دھکیل چکا ہے۔انہوںنے نو منتخب عہدیداروں کو ہدائت کہ وہ عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرکے مہنگائی اور لاقانونیت کے مارے عوام کو متحرک کریں تا کہ ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کی جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.