راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے نومنتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برادری

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے نومنتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برادری گلشن ہال سکھر میں زیر اہتمام نگران و الیکشن کمیٹی کے گلشن ہال بندھانی ٹا?ن سکھر میں منعقد ہوئی ، تقریب میں سرپرست اعلیٰ قاری جمیل احمد بندھانی ، نگران و الیکشن کمیٹی ناصر پہنور ، طاہر بندھانی ، محمود اطہر راجپوت، مفتی محمد یاسین ، سابق یوسی چیئرمین محمد عامر عمر بندھانی، سمیت نومنتخب عہدے داروں صدرچیف سردار حاجی محمد شریف بندھانی، نائب صدر سید خضر حیات ، جنرل سیکریٹری حاجی محمد یامین بندھانی ، جوائنٹ سیکریٹری عبدالغفار عرف پپی ، فنانس سیکریٹری محمد عرفان بندھانی ، نائب خزانیچی محمد ناصر ، آفیس سیکریٹری محمد فہیم بندھانی سمیت برادری کے معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے سرپرست اعلیٰ قاری جمیل احمد بندھانی نے نومنتخب عہدے داروں سے انکے عہدوں کا حلف لیا اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب اراکین برادری کی فلاح و بہبود سمیت دیگر بنیادی مسائل حل کرانے میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے برادری کی بے لوث خدمت کرینگے ، تقریب میں نگران و الیکشن کمیٹی کی جانب سے نومنتخب عہدے داروں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و ٹوپی پیش کی گئی جبکہ نگران والیکشن کمیٹی کے اراکین کو شیلڈ بھی تقسیم کی گئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر چیف سردار حاجی محمد شریف بندھانی و دیگر اراکین نے برادری کے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برادری کی فلاح و بہبود سمیت دیگر بنیادی مسائل حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔