سپر ہائی وے وین حادثہ :13 افراد جاں بحق، حادثے کی حقیقیت سامنے آگئی

حادثہ گاڑی کا بونٹ اڑ کر پیچے آنے والی مسافر وین کو لگنے سے پیش آیا: ایڈیشنل آئی جی موٹروے ساؤتھ آفتاب پٹھان

Hassan Shabbir حسن شبیر ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:10

سپر ہائی وے وین حادثہ :13 افراد جاں بحق، حادثے کی حقیقیت سامنے آگئی
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-26 ستمبر2020ء) ایڈیشنل آئی جی موٹروے ساؤتھ آفتاب پٹھان کا کہنا ہے کہ سپرہائی وے حادثے میں 13 افراد لقمہ اجل بنے ہیں اور6 زخمی ہوئے ہیں، مسافر وین کا حادثہ پیش آنے کی بنیادی وجہ وین کے آگے سفر کرنے والی گا ڑی کا بونٹ کھل کر پیچھے آنے والی مسافروین سے ٹکرایا جس کی وجہ سے مسافر وین توازن کھو گئی اور حادثے کا شکارہوگئی، گاڑی الٹنے کی وجہ سےگاڑی میں شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگنے کے باعث 13 لوگ لقمہ اجل بن گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وین آگ لگنے کی وجہ سے مکمل نظر آتش ہوگئی ہے۔ خیال رہے قبل ازیں ترجمان موٹروے پولیس کی جانب سے بیان دیا جا رہاے تھا کہ مسافر وین حیدر آباد سے کراچی آ رہی تھی جسے حادثہ ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ وین الٹنے کے باعث وائرنگ میں آگ لگ گئی جس نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے واقع کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے اور مسافر وین میں آتشزدگی اور حادثے کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے نے جاں بحق ہونے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے انھوں نے کہا کہ مکمل رپورٹ عوام کے سامنے لائیں گے اورکوتاہی کے مرتکب افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔