
مجھے اچھا لگا لوگ اب بھی اپنے ضمیر کی آواز سنتے ہیں
سی سی پی او لاہور نے توہین آمیز الفاظ کے بعد مستعفی ہونے والے نوجوان افسر کو استعفیٰ واپس لینے کیلئے راضی کر لیا، عمر شیخ کی اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو
محمد علی
اتوار 27 ستمبر 2020
00:34

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے لاہور میں پہلی میٹنگ کی تو انہیں ایس پی صاحب نے بتایا کہ فہد افتخار بڑا اچھا بچہ ہے یہ ہمارے سوشل میڈیا کا انچارج ہے، اسے پی ایچ ڈی اسکالر شپ مل چکی ہے شاید یہ عنقریب بیرون ملک چلا بھی جائے۔
(جاری ہے)
عمر شیخ بتاتے ہیں کہ انہوں نے فہد شیخ سے سوال کیا کہ وہ کیا ڈیوٹی دیتے ہیں تو جواب دیا گیا کہ وہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔
اس پر انہوں نے سوال کیا کہ یہ کام کیسے کیا جاتا ہے میں نیا بندا ہوں مجھے سمجھاو سوشل میڈیا مانیٹرنگ کیسے کرتے ہو، تو فہد نے جواب دیا کہ انہوں نے 13 ایل سی ڈیز لگا رکھی ہیں۔ میں جواب پر حیران ہوا کہ ایل سی ڈیز سے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کیسے کی جاتی ہے۔ اس موقع پر ایس پی نے فہد سے کہا کہ سی سی پی او صاحب آپ سے سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے حوالے سے پوچھ رہے ہیں، تاہم نوجوان پھر بھی جواب نہ دے سکا، تو تب مجھے لگا کہ شاید یہ نوجوان کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر وقت گزاری کرتا ہے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ انہوں نے فہد افتخار کو استعفیٰ واپس لینے کیلئے راضی کر لیا ہے۔ انہیں اچھا لگا کہ لوگ اب بھی ضمیر کی آواز سنتے ہیں، اپنی عزات نفس کی پرواہ کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.