بھارتی پولیس نے اسلام آباد اور کپوارہ سے دونوجوان گرفتارکرلئے

اتوار 27 ستمبر 2020 11:25

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے اسلام آباد اور کپواڑہ اضلاع سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو محاصروں اورتلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران گرفتارکیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع کپواڑہ کے علاقے منڈیگام کرالہ گنڈ میںایک کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے لئے کام کرنے والے ایک نوجوان کوجس کی شناخت عقیل احمد پرے کے نام سے ہوئی ہے ، گرفتار کیا گیاہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ دریں اثناء بھارتی پولیس اور فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کاپرن ڈورو میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس کی شناخت طالب بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے طالب کو ایک عسکریت پسند قراردیا ہے۔